تمام دوستوں کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے،اداکارہ عالیہ علی

تمام دوستوں کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے،اداکارہ عالیہ علی

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عالیہ علی نے کہا ہے کہ اچھا دوست بہت بڑی نعمت ہوتا ہے، میرا تمام دوستوں کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے،مجھے سکینڈلز بلکل پسند نہیں ہیں اس لئے کہتی ہوں کہ سکینڈلز نہ بنائے جائیں۔عالیہ علی نے کہا کہ دو لوگوں کے درمیان موجود دوستی کو کبھی سمجھایا نہیں جاسکتا اس رشتے کی وضاحت وہی دو لوگ کرسکتے ہیں۔ اگر کی بات کی جائے تو میرے اور دوستوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے اور میرے لئے کسی بھی رشتے میں احترام ہی سب سے ضروری ہے، جب کسی رشتے میں احترام ہو تو کسی اور بات کا ہونا یا کہنا ضروری نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوستی کرنا کوئی جرم نہیں ہے اور اچھا دوست بڑی نعمت ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں سکینڈل بنا لئے جاتے ہیں میڈیا کو چاہیے کہ وہ کسی لڑکی کے ایسے من گھڑت سکینڈل نہ بنایا کریں۔

مزید : کلچر


loading...