شادی سے پہلے کئی لڑکیوں سے محبت ہوئی،منیب بٹ

شادی سے پہلے کئی لڑکیوں سے محبت ہوئی،منیب بٹ
 شادی سے پہلے کئی لڑکیوں سے محبت ہوئی،منیب بٹ

  


ؒلاہور(فلم رپورٹر)منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے انہیں کئی لڑکیوں سے محبت ہوئی تھی۔اداکار نے ایک شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی انکشافات کیے۔ منیب بٹ نے شادی پرہونے والی تنقید پرکہا کہ انہیں زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا جشن منانا بہت پسند ہے اور انہوں نے بچپن میں ہی سوچ لیا تھا کہ جب وہ شادی کریں گے تو بہت بڑے پیمانے پر کریں گے۔منیب بٹ نے بتایا کہ انہیں پہلی محبت بہت چھوٹی عمر میں ہوگئی تھی جب وہ فرسٹ ایئر کے سٹوڈنٹ تھے لیکن اس لڑکی کو ان میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ یہ عمراتنی چھوٹی ہوتی ہے کہ جو لڑکی آپ سے ہنس کر بات کرلے اس سے محبت ہوجاتی ہے چاہے وہ آپ کی کلاس میں ہویا کسی دوسری کلاس میں ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا تھا، اگر ایک لڑکی نے ٹھکرادیا تو دوسری سے ہوگئی۔ تاہم ایک بار ایک لڑکی سے سنجیدہ محبت بھی ہوئی لیکن اس لڑکی نے ان کا دل توڑدیا۔ایمن سے ملاقات کااحوال بتاتے ہوئے منیب بٹ کا کہنا تھا کہ جب وہ دونوں ایک ٹیلی فلم کیلئے پہلی بارملے توہم دونوں کی عمرمیں تقریباً 6 سال کا فرق تھا اور شروع میں میں ایمن کو اپنی چھوٹی بہنوں کی طرح سمجھتا تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ہم دونوں کی دوستی مضبوط ہوتی گئی۔ کچھ سال گزرنے کے بعد جب میرا ایک لڑکی سے تعلق ختم ہوا جس کی وجہ سے میں دلبرداشتہ ہوگیا تو ایمن نے میرا ساتھ دیا اورمیں نے ایمن سے شادی کا فیصلہ کیا اور اس طرح ہماری شادی ہوئی۔

مزید : کلچر


loading...