رائلٹی شو ”کروڑوں میں کھیلیں“اور ”کون بنے گا کروڑ پتی“میں فرق ہے‘ماریہ

رائلٹی شو ”کروڑوں میں کھیلیں“اور ”کون بنے گا کروڑ پتی“میں فرق ہے‘ماریہ ...
 رائلٹی شو ”کروڑوں میں کھیلیں“اور ”کون بنے گا کروڑ پتی“میں فرق ہے‘ماریہ

  


لاہور(این این آئی)اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ میرے رائلٹی شو ”کروڑوں میں کھیلیں“اوربالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن کے شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کے فارمولے میں زمین آسمان کا فرق ہے،میں نے کبھی کسی کو کاپی کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ میرا پنا سٹائل ہے۔ ایک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ اس طرح کا رائلٹی شو کر ری ہوں اور یہ تجربہ خوشگوار رہاہے جس سے بھرپور لطف اندوزہو رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا اپنا سٹائل ہے اور میں ہرگز کسی کو کاپی کرنے کی قائل نہیں۔امیتابھ بچن کا اپنا مقام ہے لیکن ضروری نہیں کہ میں شو میں ان کے انداز سے متاثر ہوں۔

مزید : کلچر


loading...