وزیر اعظم 11 جولائی کو کراچی پہنچیں گے
اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان 11 جولائی کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 11 جولائی بروز جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ دورہ کراچی میں وزیر اعظم معاشی ٹیم کے ساتھ کاروباری برادری سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرا ان کو اعتماد میں لیں گے۔وزیر اعظم کراچی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت دی تھی ۔
وزیر اعظم