قبائلی اضلاع میں انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرکی چھپائی شروع

  قبائلی اضلاع میں انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرکی چھپائی شروع

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں الیکشن کی تیاریاں آگے بڑھاتے ہوئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کردی، الیکشن کمیشن کی جانب سے قبائلی اضلاع کی 16صوبائی نشتوں پر انتخابات کے لیے 28لاکھ بیلٹ پپیرز چھاپے جائیں گے،بیلٹ پپیرز کی چھپائی کا عمل 3سے 4دن میں مکمل ہوگا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیلٹ پپیرزکی چھپائی کے دوران پرنٹنگ پریس پرپاک فوج کے جوان تعینات رہیں گے جبکہ پولنگ کے دوران بھی فوجی جوان اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔انتخابات کے لیے قبائلی اضلاع میں ایک ہزار 943پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے،قبائلی اضلاع کے 26لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔قبائلی اضلاع میں ہونے والے الیکشن میں پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر 18سے21جولائی تک پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔پاک فوج کے جوان انتخابی عملے کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے۔بتایا جارہا ہے کہ 16قبائلی نشستوں پرانٹرنیٹ نہ ہونے کے سبب آرٹی ایس سسٹم استعمال نہیں کیاجائے گا۔

بیلٹ پیپر

مزید : صفحہ اول


loading...