غیر رجسٹرڈ موبائل فون کی ریگولرائزیشن کا نیا خود کار طریقہ متعارف
اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون کو ریگولرائز کرنے کیلئے نیا طریقہ متعارف کرا دیا ہے، اس مقصد کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 18جنوری 2019 کو جاری کردہ کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 1میں ترمیم کرتے ہوئے کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 10 جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان اپنے رجسٹرڈ موبائل فون ریگولرائز کروانے کیلئے خود کار نظام کے تحت تمام تر معلوما ت اور ڈیٹا وی باکس کے ذریعے فراہم کرنے کے پابند ہونگے،یہ فراہم کردہ ڈیٹا اور معلومات اور اس کیساتھ منسلک درخواست خود کار نظام کے ذریعے پراسس ہو گی اور اس خود کار نظام کے ذریعے موبائل فون ڈیوائسز مروجہ ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی شرح کے مطابق ادائیگیوں پر کلیئر ہو نگی اور غیر رجسٹرڈ شدہ موبائل ڈیوائسز کو ریگولرائز کروانے کی خاطر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے سسٹم جنریٹڈ پیمنٹ سلپ آئی کا اجرا ہو گا اور یہ ادائیگی کی سلپ آئی ڈی بھی الیکٹرانک طور پر ہی جنریٹ ہو گی،تاہم ایف بی آر کی جانب سے عوام کو ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے ایک بڑی سہولت یہ دی گئی وہ مختلف طریقوں سے رقم کی ادائیگی کروا سکیں گے۔ درخواست دہندہ کے پاس یہ سہولت ہو گی وہ ڈیوٹی ا و ر ٹیکسوں کی ادائیگی آن لائن بینکنگ سسٹم، موبائل بینکنگ کا استعمال یا اے ٹی ایم کے ذریعے کر سکتا ہے یا پھر بینکوں کی برانچز کے ذریعے بھی یہ کام ہو سکتا ہے،جب سسٹم متعلقہ موبائل فون اور ڈیوائس کیلئے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی اور وصولی کی تصدیق کر دیگا تو اس کے بعد از خود متعلقہ موبائل ڈیوائس ڈی آئی آر بی ایس کی وائٹ لسٹ میں شامل ہو جائیگی اور موبائل ڈیو ا ئس ریگولرائز ہو جائیگی،ا سی طرح بیرون ملک سے آنیوالے مسافر بھی اپنا موبائل فون ساٹھ روز کے اندر اندر رجسٹرڈ کروانے کے پابند ہونگے، اس مدت کے بعد انہیں یہ ادائیگی جرمانوں کیساتھ کرنا ہو گی۔
موبائل ریگولرائزیشن