سلیکٹڈ وزیر اعظم امتیازی پالیسیاں،احساس محڑومی کے نئے بیج بونا بند کریں:بلاول بھٹو

سلیکٹڈ وزیر اعظم امتیازی پالیسیاں،احساس محڑومی کے نئے بیج بونا بند ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں پی آئی اے کے کنگ آفس کوختم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پانچ دہائیوں سے لاڑکانہ کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنانے کے بعد بھی حکمرانوں کا کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوا، سلیکٹڈ وزیراعظم امتیازی پالیسیوں سے احساس محرومی کے نئے بیج بونا بند کریں، سلیکٹڈ حکومت نے لاڑکانہ کی عوام سے امتیازی برتاوَ کی انتہا کر د ی ہے، لاڑکانہ میں پی آئی اے کی بکنگ آفس ختم کرنا عوام کو پیپلز پارٹی سے محبت کی سزا ہے۔ایک طرف کٹھ پتلی حکمران ملک میں سیاحت کو فروغ کیلئے اقدامات کا ڈھنڈورا پِیٹ رہے ہیں، دوسری جانب دنیا کے ایک قدیم تاریخی ورثہ مو ہنجو دڑو تک سیاحوں کو پہنچنے کی سہولیات ختم کی جا رہی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا قوم ابھی تک آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کے بوئے ہوئے عذابوں کو بھگت رہی ہے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا پاکستان پر رحم کریں ملک کے ہر کونے کے عوام کو ایک آنکھ سے دیکھنے کی ضرو ر ت ہے، لاڑکانہ کے عوام کو 40 سال سے حاصل سہولت ختم نہ کی جائے، پی آئی اے بکنگ آفس ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول


loading...