طالبان، افغان رہنماؤں کے درمیان دوحہ مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

طالبان، افغان رہنماؤں کے درمیان دوحہ مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

دوحہ(آئی این پی) طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان دو روزہ مذاکراتی دور کا آغاز  آج سے قطر میں ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق قطری دارالحکومت دوحہ میں ممکنہ مذاکرات کا مقصد افغان طالبان اور ملکی اہم رہنماؤں کو ایک پیج پر لانا ہے، جس کے تحت خطے میں امن کا قیام ممکن بنایا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان اور افغان رہنماں کے درمیان مذاکراتی دور 7 اور 8 جولائی تک جاری رہے گا، اس دوران افغان امن عمل سمیت امریکی معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔افغان رہنماؤں میں بڑے سیاسی لیڈران بھی شامل ہیں، تاہم یہ مذاکرات حکومتی سطح پر نہیں ہورہے بلکہ افغانستان سے شرکا ذاتی حیثیت میں شریک ہوں گے۔اس مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے قطر اور جرمنی خصوصی طور پر اقدامات کررہے ہیں، جبکہ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے افغانوں کے درمیان 7 اور 8 جولائی کو قطر میں ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کرنے پر قطر اور جرمنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔دریں اثنا امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بھی قطر میں ہی جاری ہے، کل ہونے والی ملاقات بھی اسی مذاکرات کی ایک کڑی ہے۔

طالبا

مزید : صفحہ اول


loading...