کوہاٹ،سیدان بانڈہ میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 6بچے جاں بحق، 4زخمی
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) سیدان بانڈہ میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ 4 بچے زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق کوھاٹ کے نواحی علاقہ سیدان باندہ ریگی شینو خیل میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ 4 بچے شدید زخمی ہو گئے جن میں عامر ولد مجید بعمر 4/5 سال‘ مدثر ولد مجید 8/9 سال‘ حسن ولد عبدالولی‘ کرن دختر عبدالولی بعمر 16/17 سال‘ اویس ولد عبدالوہاب اور عماد جاں بحق ہو گئے جبکہ الیاس‘ ہارون پسران عبدالحمید‘ احمد ولد یعقوب‘ عزیز ولد یعقوب‘ عطیہ دختر عبدالحمید کو زخمی حالت میں لیاقت میموریل ہسپتال لایا گیا جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کے ڈی اے ہسپتال بھیج دیا گیا جہاں پر دو بچوں کو شدید تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی‘ ڈی پی او کوھاٹ کے ڈی اے ہسپتال پہنچ گئے جنہوں نے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی بچوں کے لواحقین سے ملاقات کی موقع پر ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کی جائے۔