پشاور،سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ سے کرائے بڑھ گئے

پشاور،سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ سے کرائے بڑھ گئے

پشاور(سٹی رپورٹر) سی این جی کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ ہو گیا ہے بیرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں چلنے والی سوزوکی،  ڈاٹسن  کے کرایوں  میں فی اسٹاپ 10 روپے اضافہ کر دیا گیا جبکہ اضافی رقم نہ ادا کرنے پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں اندرون شہر ہشتنگری سے تارو جبہ جانے والی سوزوکی، ڈاٹسن کا کرایہ 30، چمکنی 20 اور فردوس تا گلبھار 20 روپے وصول کئے جا رہے ہیں اس حوالے سے مستقل چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے کرایوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو اپنا کردار ادا کرنے اور زائد وصولی کرنے والوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے لوکل ٹرانسپورٹ میں کرایوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ایس ایس پی ٹریفک پولیس سے بھی مذکورہ ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاون کا مطالبہ کیا ہے 

مزید : صفحہ اول


loading...