ڈیرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان اور دیوار کو نقصان بجلی کے 17 فیڈر ٹرپ

ڈیرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان اور دیوار کو نقصان بجلی کے 17 فیڈر ٹرپ

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)طوفانی ہواؤں اوربارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ڈیرہ شہرکے علاقہ فقیرآبادمیں مکان اوردیوارکونقصان،بجلی کے 17فیڈرزمکمل طورپرٹرپ کرگئے،15فیڈرزکی جزوی طورپربجلی بحال کردی گئی،132KVسیکشن کے دوٹاورز گرنے سے ٹانک،وانا،کلاچی، درابن اورجنڈولہ سمیت 6گرڈاسٹیشنز کی بجلی بندہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات اچانک بادل چھاجانے کے بعدطوفانی ہواؤں اوربارش کے دوران آسمانی بجلی تھانہ کینٹ کے علاقہ فقیرآبادمیں ایک مکان پر گئی۔ خوش قسمتی سے مکان میں اس وقت کوئی موجودنہ تھا۔ بجلی گرنے سے مکان میں موجودکمرہ،باتھ روم اورسامان جل کرخاکسترہوگیا۔ کمرے کی چھت گرگئی جب کہ قریبی مکان کی دیواربھی زمین بوس ہوگئی۔ تیزہواکے باعث132KV گرڈکے 17فیڈرزمکمل طورپر ٹرپ کرگئے جن میں سے 15فیڈرزپرپانچ گھنٹے بعد بجلی جزوی بحال کردی گئی۔ طوفانی کے باعث 132KVکلاچی ڈیرہ اسماعیل خان کے 132KVسیکشن کے دوٹاورزگرگئے جس کی وجہ سے ٹانک، درابن،وانا،جنڈولہ اورکلاچی سمیت 6گرڈاسٹیشنز کی بجلی بندہوگئی۔ بجلی کی بحالی کے لیے پیسکو حکام نے ہنگامی بنیادوں پر اس پر کام کاآغازکردیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...