بہرہ مند درانی کے والد انتقال کر گئے، آبائی قبرستان میں سپرد خاک

بہرہ مند درانی کے والد انتقال کر گئے، آبائی قبرستان میں سپرد خاک

پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سابق پریس سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن کے پی کے بہرہ مند درانی کے والد بزرگوار غلام یحییٰ مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان واقع چار سدہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ بہرہ مند کی رہائش گاہ واقع حیات آباد فیز 5میں ادا کی گئی جس میں اعلیٰ سرکاری افسران، حکومتی شخصیات اور مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، بعدازاں مرحوم کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں لے جایا گیاجہاں تدفین ہوئی۔غلام یحییٰ مرحوم،داؤد جان محمد الیاس بہرہ مند عبداللہ جہانگیر اور سلیمان کے بھی والد تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے غلام یحییٰ کے انتقال پر ان کے فرزند بہرہ مند درانی سے اظہار افسوس کیا ہے اور دعا کی ہے کہ خدا تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

مزید : صفحہ اول


loading...