کراچی،ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

کراچی،ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہول سیلرزاورریٹیلرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ کمشنر کراچی ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق ہول سیلرزاور ریٹیلرز نے ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا، ملک ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے ترجمان عشرت خان نے دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کے اقدامات کریں۔دوسری جانب ریٹیل کی سطح پر دودھ کی قیمت میں اضافے کوغیرقانونی اور بلاجوازقراردیاجارہاہے۔سیکرٹری یونائیٹڈ ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن سلیم گجر کا کہناہے کہ سرکاری سطح پر دودھ کی قیمتوں میں اعلان تک کوئی اضافہ نہیں کیاجائے گا، کمشنر کراچی ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیں۔سلیم گجر کے مطابق نئے نوٹیفکیشن کے آنے تک پرانی ہی قیمتوں پردودھ فروخت کیاجائے گا، دودھ کی قیمت میں اضافہ کی صورت میں ریٹیل کی سطح پر دودھ کی فی کلو قیمت 94 روپے فی لیٹرسے بڑھ کر قیمت110 روپے فی لیٹر تک ہوجائے گی۔آل کراچی ملک ریٹیلرز ایکشن کمیٹی کے مطابق ڈیری فارمرز اخراجات کے مطابق کمشنر کراچی سے منظور کروانے میں ناکامی کے بعد اس کا ملبہ دکانداروں پر ڈال کر انہیں اذیت میں مبتلا کرنا ناانصافی ہوگی۔یاد رہے ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دودھ کی قیمت 85 روپے سے بڑھاکر 95 روپے فی لیٹر کردی گئی۔ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کے صدرحاجی اخترناگوری کے مطابق پیداواری اخراجات اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے باعث قیمت میں اضافہ کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...