سندھ حکومت کا دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ مسترد 

سندھ حکومت کا دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ مسترد 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ مسترد کردیا۔صوبائی وزیر رسدو قیمت محمد اسماعیل راہو نے یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت نے دودھ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔دودھ کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور پرائز مجسٹریٹس کو مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ڈیری فارمز کے ساتھ بات کی جائے گی۔ان کے جو بھی مسائل ہیں بیٹھ کے حل کریں گے۔ وزیر رسد و قیمت نے کہا کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈیری فارمزایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کی منظوری کے بنا کیسے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا۔کمشنر کراچی ڈیری فارمز والوں کو طلب کرے اور دودھ کی قیمت میں اضافہ واپس کروائیں۔اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بجٹ کے بعد عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔کمر توڑ مہنگائی میں عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائیگا.صوبائی وزیر رسد و قیمت نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں وفاقی حکومتی اراکین کے علاوہ ہر طبقہلپیٹ میں آیاہے۔خان صاحب نے صرف رانا کی گرفتاری پر یوٹرن نہیں لیا باقی سب پر یوٹرن لیا ہے۔عوام مہنگائی کے طوفان سے بہت پریشان ہے۔حکومت مہنگائی پر کنٹرول نہیں کررہی۔

مزید : صفحہ اول


loading...