پی این ایس ا صلت کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ 

پی این ایس ا صلت کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ا صلت نےAL-43 ہیلی کاپٹر سمیت سعودی عرب کی بندرگاہ  جدّہ کا دورہ کیا۔ پی این ایس ا صلت بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول(ویسٹ) کے ضمن میں تعینات ہے۔پی این ایس اصلت کی  تعیناتی کا بنیادی مقصدحکومت پاکستان کی پالیسی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لئے خطے کے پانیوں کو بین الاقوامی تجارت کے لئے محفوظ اور پر امن بنانا ہے۔یہ جہاز پاک بحریہ کے بیڑے کا صف اول کا جنگی جہازہے اور (SWORD)کلاس فریگیٹ پراجیکٹ کا چوتھا جہاز ہے جس کی تعمیر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوئی ہے۔ یہ جہاز جدید ہتھیاروں اور سنسرز سے لیس ہے جو مختلف النوع خطرات سے نمٹنے کے لئے کسی بھی قسم کے میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدّہ بندرگاہ آمد پررائل سعودی  نیول فورسز ویسٹرن فلیٹ  کے کمانڈر ریپلینیشمنٹ گروپ، جے او سی  جدّہ اور رائل سعودی نیول فورسز  کے دیگر  اعلیٰ حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت کیپٹن شفیق الرحمٰن نے کمانڈر ویسٹرن فلیٹ رائل سعودی نیول فورسز اور ڈائریکٹر پروٹوکول ویسٹرن فلیٹ کمانڈ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔  ملاقاتوں کے دوران،کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے سعودی عرب کی عوام کے لئے بالعموم اور رائل سعودی نیول فورسز کے لئے بالخصوص نیک خواہشات کا  پیغام پہنچایا اور کہا کہ پی این ایس ا صلت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک کا مظہر ہے۔بندرگاہ قیام کے دوران پی این ایس اصلت پر ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔رائل سعودی نیول فورسز اورمصری بحریہ کے آفیسرز اور سعودی عرب میں مقیم نمایاں پاکستانیوں نے ضیافت میں شرکت کی۔جدہ میں پاکستان کی کونسلیٹ جنرل کے کونسل مسٹر محمد حسن اور این اینڈ اے اے پی ریاض گروپ کیپٹن ارشد مختار خان بھی تقریب میں شریک تھے۔ بعد ازاں، پی این ایس اصلت کے آفیسرز اور جوانوں  کے مابین  جدہ میں رائل سعودی نیول فورسز کے ساتھ مشترکہ ٹریننگ سیشنزکا بھی انعقاد کیا گیا۔دورے کے اختتام پرپی این ایس ا صلت نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول(ویسٹ) کا دوبارہ آغاز کردیا۔پاکستان اور سعودی عرب مذہب اور بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاک بحریہ کے جہازپی این ایس ا صلت کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کے فروغ کا باعث بنے گا۔ 

مزید :

صفحہ اول -