صوبائی وزیرکھیل کی ہدایت پر شندور پولو فیسٹیول کی تیاریاں مکمل

صوبائی وزیرکھیل کی ہدایت پر شندور پولو فیسٹیول کی تیاریاں مکمل

پشاور(سٹی رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر کھیل، سیاحت، ثقافت،آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان عاطف خان کی ہدایت پر شندور پولو فیسٹیول کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، افتتاحی تقریب آج شندور کے مقام پر منعقد ہو گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان فیسٹیول کا افتتاح کرینگے، فیسٹیول 7جولائی سے شروع ہو گا جبکہ اختتامی تقریب 9 جولائی کو منعقد ہوگی، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون اورضلعی انتظامیہ چترال کے زیراہتمام سطح سمندر سے 12 ہزار 200 فٹ بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولوگراؤنڈ میں منعقد ہونے والے شندورپولو فیسٹیول کا آغازآج7جولائی سے ہوگا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کرینگے،تین روزہ پولوفیسٹیول میں کلچرل نائٹ سمیت علاقائی ہنرمندوں اورعلاقائی ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام بھی تشکیل دیئے گئے ہیں،پولومقابلوں میں چترال، گلگت،لاسپور، غزرکی ٹیمیں شرکت کرینگی، فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے بہترین ٹینٹ ویلیج بنائی گئی ہے تاکہ سیاحوں کو شندور میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ ساتھ ہی سیاحوں کیلئے چترال میں ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر کھلا ہے جس میں سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں،فیسٹیول میں ٹورازم کارپوریشن کیساتھ ساتھ پاک فوج، چترال سکاؤٹس، ضلعی انتظامیہ چترال اور دیگر محکمہ کا بھی تعاون حاصل ہے، پولو مقابلوں میں پہلے روز لاسپور اور غزر کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرے روز چترال بی اور گلگت بلتستان بی ٹیمیں جبکہ فائنل چترال اور گلگت بلتستان اے کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، فیسٹیول میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...