سرکاری املاک پر نجی کمپنیوں اور نجی تعلیمی اداروں کے اشتہارات چسپاں کرنیوالوں کے خلاف کاروائی

سرکاری املاک پر نجی کمپنیوں اور نجی تعلیمی اداروں کے اشتہارات چسپاں ...

پبی (نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا سرکاری املاک پر نجی کمپنیوں اور نجی تعلیمی اداروں کے اشتہارات چسپا کرنے والوں کے خلاف کاروائی. انفارمیٹیوں بورڈز سے نجی تعلیمی ادارے کے اشتہار کو ہٹا دیے گئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کو میڈیا کے ذریعے شکایت ملی کہ نوشہرہ کے مختلف جگہوں میں مین نیشنل ہائی ویز پر ٹرانسپوٹروں، اور انجنی ٹرائیوروں کی سہولت کے لئے این ایچ اے کی جانب سے انفارمیٹیوں بورڈز لگے ہے جو شہریوں کو اپنے منزل کی سمت اور راستے کی نوعیت بتاتی ہے لیکن نوشہرہ جی ٹی روڈ پر مختلف جگہوں پر لگے ان بورڈز پر نجی کمپنیوں، اور نجی تعلیمی اداروں نے اپنے اشہارات چسپا کئے ہے جس کی وجہ سے مسافروں اور ڈرائیوروں کو سفر کرنے میں مشکلات درپیش ہے.ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے اس شکایت پر فوری ایکشن لیا اور اسسٹنٹ کمشنرز اور ریسکیو 1122 کو فوری کارروائی کا حکم دیا. اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ اور اسسٹنٹ کمشنر پبی حلیمہ عبید نے ریسکیو 1122 کے ہمراہ نے فوری ایکشن لیا اور انفارمیٹیوں بورڈز سے نجی تعلیمی ادارے کے اشتہار کو ہٹا دیے گئے. جسے نوشہرہ کے عوامی وسماجی حلقوں نے خوب سراہا ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہاکہ کسی کو بھی سرکاری املاک اپنی ذاتی فائدے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر آئندی کسی بھی بجی ادارے نے سرکاری املاک پر اپنے ادارے کے اشتہارات چسپا کئے تو اس ادارے کے مالک کے خلاف سخت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...