انتخانات میں مخالفین کوشکست فاش ہوگی، شیرمت آفریدی

انتخانات میں مخالفین کوشکست فاش ہوگی، شیرمت آفریدی

خیبر (بیورورپورٹ)ضلع خیبر پی کے 105سے آذاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے اور تنظیم اہلسنت والجماعت کے حمایت یافتہ امیدوار الحاج شیر مت خان آفریدی نے سلطان خیل زازی خیل میں جلسے سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ 2018الیکشن میں جس طر ح مخالف امیدوار کوتنظیم اہلسنت والجماعت اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نے شکست دی تھی اسی طرح صوبائی الیکشن میں بھی شکست سے دوچار کرینگے پچھلے الیکشن میں بھی الحاج کاروان مختلف پروپیگنڈے کر رہے تھے لیکن کچھ بھی نہیں کیا اسی طر ح بھی وہ انکے خلاف مختلف پروپیگنڈے کر رہے ہیں اور لوگوں کو پیسے دیکر انکے خلاف پریس کانفرنسز کروارہے ہیں جو انکی ذہینت کی عکاسی کرتا ہیں انہوں نے کہا کہ الحاج شاہ گل شکست دیکھ رہے ہیں اس لئے مختلف قسم کے لوگوں کو اکسا کر انکے خلاف پریس کانفرنسز کرواتے ہیں لیکن عوام انکی دوغلی اور جھوٹے سیاست کو سمجھ گئے ہیں انکے جھوٹوں وعدوں میں نہیں آئینگے انہوں نے کہا کہ بازار ذخہ خیل میں آذاد امیدوار ملک دریا خان نے جلسہ کرکے ثابت کر دیا کہ وہاں پر مہم چلانے پر کوئی پابندی نہیں ہیں لیکن بعض امیدوار ان بازار ذخہ خیل عوام کا سامنا نہیں کر سکتے اس لئے مہم چلانے پر پابندی کے پروپیگنڈے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام اقوام اس جھوٹے شخص الحاج شاہ جی گل کومسترد کریں کیونکہ انہوں نے پی کے 105 میں بھی اپنے بھتیجے کو الیکشن لڑنے کیلئے کھڑا کر دیا ہیں الحاج کاروان پی کے 105کے ورکروں میں قابل اور ایماندار لوگ موجود تھے لیکن انہیں اپنے بھتیجے کو کھڑا کرکے ثابت کر دیا کہ وہ قوم سے مخلص نہیں ہیں الحاج شیر مت خان نے کہا کہ اگر ان پر عوام نے اعتماد کرکے منتخب کیا تو عوام کو مایوس نہیں کر ینگے اور حلقے کے تمام مسائل حل کر نے کیلئے دن رات محنت کرینگے جلسے سے تنظیم اہلسنت والجماعت کے رہنماء احسان اللہ جنیدی،مستقل آفرید ی شاکر آفریدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...