صوابی میں جوا بازوں کے اڈے پر چھاپہ،4 گرفتار،رقم برآمد

صوابی میں جوا بازوں کے اڈے پر چھاپہ،4 گرفتار،رقم برآمد

صوابی (بیوروپورٹ)پرمولی پولیس کی کاروائی جواء کھیلتے ہوئے 4قمار باز گرفتارکر کے داوپر لگی رقم برآمدکر لی۔ملزمان تاش پر جواء کھیلتے ہوئے جب پولیس پارٹی کو دیکھ لیے تو راہ فرار احتیار کی پولیس کی بھر پور حکمت عملی سے چار قمار بازوں کو گرفتار کرکے تاش اور داوء پر لگی ہوئی رقم برآمد کیے گئے۔ ایس ایچ او پرمولی نیاز علی خان بمع پولیس ٹیم گشت پر مامور تھے کہ مخبر کی اطلاع پر دیہہ مدہ خیل خوڑ غاڑہ پر پولیس کاروائی کرتے ہوئے تاش پر کھیلتے ہوئے چار افراد مراد،میرامان سکنہ پرمولی،مومن شاہ سکنہ نارنجی اور ظفر علی سکنہ طوطالئی کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے میدان میں داؤ پر لگی ہوئی رقم 8000روپے قبضے میں لیکر ملزمان کے خلاف جرم 5Ga مقدمہ درج کرلیا ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...