ڈیرہ،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے نوجوان زخمی

ڈیرہ،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے نوجوان زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ یارک کی حدودمیں پٹرول پمپ کے قریب تیزرفتارٹرک کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر سے رکشہ پر سوارایک نوجوان زخمی ہوگیا، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں تیزرفتارٹرک اے ون پٹرول پمپ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی چنگ چی سے ٹکراگیاجس سے چنگ چی پرسوارعلاؤ الدین سکنہ پندرہ میل زخمی ہوگیا جس کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیاگیاہے۔ یارک پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...