نصیر آباد ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ایک دہشتگردہلاک ، 2فراز ، بھاری اسلحہ برآمد

نصیر آباد ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ایک دہشتگردہلاک ، 2فراز ، بھاری اسلحہ برآمد

نصیر آباد (آئی این پی ) نصیر آباد کے علاقے نوتال میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو ہلاک کردیا جب کہ دو فرار ہو گئے، دہشت گردوں کے کمپا ونڈ سے دھماکاخیز مواد، خودکش جیکٹ، کلاشنکوف، پستول اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع نوتال کے ایک کمپانڈ سے موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری طلب کی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دو فرار ہوگئے تاہم فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد کی شناخت شکراللہ کے نام سے ہوئی جو ضلع بولان کے علاقے چھلگری اور فتح پور درگاہ پر خودکش حملوں کا سہولت کار تھا۔دہشتگردوں کے کمپا ونڈ سے دھماکاخیز مواد، خودکش جیکٹ، کلاشنکوف، پستول اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کمپانڈ اور اطراف کی گلیوں کو چیک کرلیا گیا ہے جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

سی ٹی ڈی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...