آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بھر پور جدوجہد کی

آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بھر پور جدوجہد کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باجوڑ(نمائندہ خصوصی ) باجوڑ ، آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن باجوڑ کے صدر بہادر نے کہا ہے کہ ملاکنڈ بورڈ کے جانب سے پرچہ کینسلیشن فیسوں میں اضافے کے خاتمے کیلئے ہم نے آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد کی۔ ہم وفد کے شکل میں ملاکنڈ بورڈ گئے ، بورڈ سیکرٹری سے مذاکرات کیے ، اور اپنا مطالبہ منوانے کیلئے ان سے طویل ڈائیلاگ کیے ، بعدازاں بورڈ سیکرٹری نے ہم سے اس مسئلے کے حل کیلئے وقت مانگا اور اس دوران ہم مسلسل بورڈ سیکرٹری سے رابطے میں رہے۔ اور اس وقت چھین سے نہیں بیٹھے جب تک ان طلبہ کا مسئلہ حل نہیں ہوا کیونکہ ہمارے تنظیم کا مقصد اساتذہ اور سکول مالکان کا تحفظ نہیں بلکہ طلبہ کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ ہم الحمداللہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں ، فیس 1500سے کم کرکے 1000کردی گئی جبکہ تاریخ میں بھی 12جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ ہم اس کا کریڈیٹ لینا نہیں چاہتے لیکن گذشتہ دو دن سے سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں کے جانب سے ہمارے تنظیم کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ اس تنظیم نے طلبہ کے مسئلے کے حل میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ اور ان کا مقصد تنظیم سے ذاتی مفادات ہیں ، ہم ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہیں۔اس موقع پر آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہد لطیف ، شوکت حسین ، خائستہ رحمن ، سعید گل ، سلطان محمد ، ہمایون ، شعیب ، عابد ، آرمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ ان عناصر سے درخواست کرتے ہیں کہ طلبہ کی غلط ذہن سازی کرنے کے بجائے ان کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں ، اور انہیں غلط باتوں نہ اکسایا کریں۔ انہوںنے کہا کہ اساتذہ طلبہ کے تربیت میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اگر اساتذہ ان کو غلط راستے کے تربیت راہنمائی کریں گے تو ان کا مستقبل تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔