رستم،چار گل اور مچی کی مشترکہ پہاڑ پر لگی آگ بے قابو

رستم،چار گل اور مچی کی مشترکہ پہاڑ پر لگی آگ بے قابو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(تحصیل رپورٹر) تحصیل رستم کے نواحی علاقہ جات چارگل اور مچی کے مشترکہ پہاڑ موسوم (ڈوڈہ پہاڑ) میں لگی آگ بے قابو ہورہی ہے دو روز سے لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ابھی تک ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے آگ کی شدت میں تیزی سے جنگل اور جنگی حیات کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے رینج آفیسر شاکر خان اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مشینری اور گاڑی اوپر نہ جانے سے جھاڑیوں اور ڈنڈوں کے ذریعے آگ بجھانے میں مصروف ہیں مقامی افراد کے مطابق دو روز سے جاری شدید آگ کی وجہ سے پہاڑ کا کچھ حصہ راکھ بن چکاہے اور پہاڑ میں موجود جنگلی حیات کو بھی خطرہ لاحق ہے اطلاعات کے مطابق آگ کی اونچائی اور بڑی گاڑیوں کیلئے راستہ نہ ہونے کے باعث ریسکیو 1122 فائر ٹرکس کو آگ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے لیکن ریسکیو 1122 کے اہلکار پیدل مسافت کرکے آگ لگنے والی جگہ تک پہنچ کر ابتدائی طور پر ہٹ اینڈ بیٹ طریقہ کار اپنا کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ریسکیو 1122 اہکاروں کے ساتھ آگ بجھانے کے عمل میں ساتھ دینے والا مقامی شخص پھسلنے سے زخمی ہوا، جس کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی۔۔۔