کلاس فورایسوسی ایشن تحصیل بائیزی ضلع مالاکنڈکے انتخابات مکمل

کلاس فورایسوسی ایشن تحصیل بائیزی ضلع مالاکنڈکے انتخابات مکمل

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)کلاس فورایسوسی ایشن تحصیل بائیزی ضلع مالاکنڈکے تین سالا انتخابات مکمل محمدنعیم خان صدرجبکہ ریاض الکریم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈتحصیل بائیزی کے کلاس فورایسوسی ایشن کے تین سالہ انتخابات گزشتہ روزمقامی ڈگری کالج میں منعقدہوئے تمام ساتھیوں نے متفقہ طورپر محمدنعیم خان کوصدر طارحسین نائب صدر رحیم گل نائب صدردوئم ریاض الکریم جنرل سیکرٹری اصغرعلی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ودان فنانس سیکرٹری فضل ربی پریس سیکرٹری تاج محمدافس سیکرٹری اوراسماعیل سینئرنائب صدرمنتخب ہوگئے دریں اثناء منعقدہ تقریب سے کوارڈنیشن کونسل کے چئیرمین گل زمین خان کلاس فورایسوسی ایشن کے صدرپیرسعیدخان نومنتخب صدر محمدنعیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کلاس فورملازمین حکومتی مشینری چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے کلاس فورملازمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں انہوں نے کہاکہ کلاس فورملازمین کے حقوق کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورحکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ مہنگائی کے تناسب سے بجٹ پرنظرثانی کرکے ملازمین کے تنخواہوں میں سوفیصداضافہ کیاجائے انہوں نے کہاکہ ہم صوبائی اورمرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کومستردکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کلاس فوربرادری کے مسائل کوحل کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں ہم نومنتخب کابینہ کومبارکباد پیش کرتے ہیں اوران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ملازمین کے مسائل کوحل کرنے میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...