ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل مردان کے انتخابات،نصرت آراء صدر منتخب

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل مردان کے انتخابات،نصرت آراء صدر منتخب

شیرگڑھ(نامہ نگار) مردان سول سوسائٹی نیٹ ورک ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل مردان کے انتخابات مکمل ہوگئے نصرت آرا ء صدر،حسن حساس سینئر نائب صدر جبکہ خائستہ رحمن شاہین جنرل سیکرٹری منتخب انتخابات محکمہ سوشل ویلفئر مردان کی مقرر کردہ الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں ہوئی تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی نیٹ ورک ڈی سی سی مردان کے انتخابات گذشتہ روز زمونگ جذبہ کمپلکس مردان میں چیرمین الیکشن کمیٹی اشرف شاہین اور ممبران شاہد،واحد علی،پرویز خان،منظور اور سوشل ویلفیئر آفس کے نمائندے اسد خان کی نگرانی میں منعقد ہوئے جو صبح 9بجے شروع ہوکر سہ پہر2بجے تک جاری رہے مردان کے سول سوسائٹی کے ممبران نے ازادانہ طریقے سے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے اپنی حق رائے دہی استعمال کی جس کے نتیجے میں مردان کی تاریخ میں پہلی بارکانٹے دار مقابلے کے بعدممتازخاتون سماجی کارکن نصرت آراء صدر منتخب ہوگئی جبکہ حسن حساس سینئر نائب صدر،خالد فاروق نائب صدر اور خائستہ رحمن شاہین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اسی طرح امجد خان مہمند پریس سیکرٹری،امتیاز احمد فنانس سیکرٹری،مناسب خان آفس سیکرٹری،جنید خان جائنٹ سیکرٹری اور ثریا بیگم،ارشد ہوتی،نورزمان تنولی اور بخت منیربلا مقابلہ ایگزکٹیو کونسل کے ممبران منتخب ہوگئے نو منتخب خاتون صدر نصرت آراء،جنرل سیکرٹری خائستہ رحمن شاہین اور حسن حساس نے صاف،شفاف اور پر امن ماحول میں انتخابات کرانے پر الیکشن کمیٹی کے چیر مین اشرف شاہین اور ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر مردان کی ترقی کے لئے دن رات محنت کریں گے او رپورے جذبے کے ساتھ مخلوق خدا کی خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...