”احساس“پروگرام سے غریب کی زندگی میں انقلاب آئے گا، ثانیہ نشتر

”احساس“پروگرام سے غریب کی زندگی میں انقلاب آئے گا، ثانیہ نشتر

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام ان لوگوں کیلئے ہے، جن کے پاس نوکریاں نہیں، پروگرام کے تحت 4 سال میں ہر ماہ 80ہزار لوگوں کو بلاسود قرضہ دیا جائے گا، ہرماہ نیا پروگرام لائیں گے، کل 391مقامات پر بلاسود قرضے دینے کی تقریبات ہوئیں اور 151 لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے گئے، بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں چھوٹے قرضوں سے انقلاب آسکتاہے، مرغیوں اور انڈوں کا پروگرام اہم ہے،، ایک ماہ میں تمام صوبوں میں پروگرام لانچ ہوگا،حکومت نے احساس کیا سڑکوں پر سونے والوں کیلئے پناہ گاہیں بنائیں، وزیراعظم کے احساس پروگرام کے آغاز سے غریب کی زندگی میں انقلاب آئے گا، 42.65ارب روپے چھوٹے کاروبار کیلئے رکھے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اس سے مستفید ہوں گے، ا حساس پروگرام میں شفافیت کو مکمل طور پر یقینی بنائیں گے۔ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام میں این جی اوز شامل ہوں گی، اس احساس پروگرام کا آغاز وزیراعظم عمران خان نے خود شروع کیا چونکہ کل مبارک دن تھا، جب اس پروگرام کا آغاز ہوا اس پروگرام میں 42.65 ارب روپے کا استعمال کیا گیا، لاکھوں لوگ اس تعلیم کے ہنر سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ماہ ایک نیا پروگرام کا آغاز کریں گے، اس پروگرام کے تحت لوگوں میں مثبت اثرات نظر آئیں گے، اس پروگرام کے تحت 391مقامات پر قرضے دینے کی تقریبات ہوئیں، پاکستانی حکومت چار سال میں ہر ماہ 80ہزار لوگوں کو بلا سود قرضے فراہم کرے گی جبکہ اس پروگرام کے تحت 3.02بلین رقوم بلا سود قرضے دیئے گئے۔

ثانیہ نشتر

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...