394 سکھ یاتری خصوصی ٹرین سے بھارت روانہ

394 سکھ یاتری خصوصی ٹرین سے بھارت روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آن لائن)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180 ویں برسی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے 394 بھارتی سکھ یاتری خصوصی ٹرین سے بھارت روانہ ہو گئے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر متروکہ املاک بورڈ کے حکام نے سخت سکیورٹی میں بھارتی سکھ یاتریوں کو روانہ کیا، پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتریوں نے اپنے مذہبی مقامات ننکانہ صاحب، سچا سودا فاروق آباد اور ڈیرہ صاحب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں سکھ یاتریوں نے شاہی قلعہ میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سکھ یاتریوں نے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سکھ یاتری