پاک چین تعلقات کی بنیاد مضبوطی پر استوار ہے،چینی وزیر خارجہ

پاک چین تعلقات کی بنیاد مضبوطی پر استوار ہے،چینی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بیجنگ (آئی این پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان چار موسموں کے دوستانہ تعلقات اور شراکت داری موجود ہے، پاک چین تعلقات کی بنیاد مضبوطی پر استوار ہے،ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سبکدوش ہونے والے پاکستانی سفیر معسود خالد سے ملاقات کی، اس موقع پر وانگ ای نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان چار موسموں کے دوستانہ تعلقات اور شراکت داری موجود ہے۔ چین پاکستان تعلقات تمام آزمائشوں پر پورے اترے ہیں جن کی بنیاد مضبوطی پر استوار ہے. دونوں ملکوں کے عوام کے دل ہمیشہ ایک دوسرے کے لئے دھڑکتے ہیں.ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔اس موقع پر معسود خالد نے پاکستان-چین دوستی کے روشن مستقبل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاک-چین دوستی کو فروغ دینے کے لئے اپنی پوری کوشش جاری رکھیں گے۔
چینی وزیر خارجہ