چور سیاستدانوں نے سررنڈنہ کیا توجمہوریت کیلئے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ، شیخ رشید

چور سیاستدانوں نے سررنڈنہ کیا توجمہوریت کیلئے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہچور سیاستدانوں نے سرنڈر نہ کیا تو جمہوریت کےلئے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، کھیل شروع ہوگیا ، یہ ماہ اور سیاست کے 90 دن بہت اہم ہیں، عمران خان کی جیت اور اپوزیشن کی شکست ہوگی، فارورڈ بلاک کےلئے مسلم لیگ (ن) کے 37 ارکان پنجاب اسمبلی کا گروپ حکومت سے ملنے کےلئے تیار ہے لیکن ابھی 17 ارکان اور چاہئیں اور امید ہے کہ اسی ماہ فارورڈ بلاک بن جائے گاجبکہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کے فارورڈ بلاک کےلئے تعداد کم ہے،یہ ماہ اور سیاست کے 90 دن بہت اہم ہیں، عمران خان کی جیت اور اپوزیشن کی شکست ہوگی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف بری طرح پھنس گئے ہیں، ایک طرف مریم ہے تو دوسری طرف حمزہ ہے، ن لیگ کی حکومت اور نواز شریف کو سو فیصد مریم نے مروایا ہے، مریم کی خواہش ہے کہ نواز شریف واقعی مرسی بن جائے، منڈی بہاو¿ الدین میں جلسہ کرنا پنگا لینے والی بات ہے، مریم نواز کو پتا ہے ان کی سیاست ختم ہو گئی، اس لیے جلسہ جلسہ کر رہی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے رہنے یا نہ رہنے سے ملکی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اپوزیشن اسے بھی نہیں ہٹاسکتی کیونکہ پی پی پی کبھی نہیں چاہے گی کہ ن لیگ کا چیئرمین آئے، ۔رانا ثناءاللہ کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں سیاست دان کو جیل میں اتنی سہولیات میسر ہیں کہ وہ اولاد بناتے ہیں، ان کی لڑائی یہ ہے کہ گھر کا کھانا بند ہوگیا۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ نو از شریف کی مرسیڈیز گاڑی مریم نواز استعما ل کر رہی تھی کیا ان کی اوقات مرسیڈیز گاڑی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیازی ایکسپریس کے نام سے 19 جولائی کو لاہور سے میانوالی براستہ سرگودھا ٹرین چلارہے ہیں جسے ہم آگے ماڑی انڈس تک لے کر جائیں گے جبکہ رائل پام کنٹری کلب کا چارج لے لیاہے، کلب ممبران کی سہولیات کا پورا خیال رکھیں گے جبکہ شفافیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ ریلوے کا کوئی افسر جو نان ممبر ہے وہ کلب میں داخل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کنال بے نامی زمینوں سے ریلوے کو اربوں روپے کی جائیداد مل رہی ہے،جس کی نشاندہی کے بعد زمین واگزار کرانے اور مذاکرات کےلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے موجودہ مالی سال میں خسارے میں 4 ارب روپے کی کمی کی ہے جس کی وجہ سے اب ریلوے کا خسارہ 36 ارب سے کم ہوکر 32 ارب رہ گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تہذیب کا کیس ، شالیمار کا کیس لڑنے جارہے ہیں اور بزنس ایکسپریس کا کیس بھی نیب کو دے رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں تمام قبضہ مافیا کو 90دن کا وقت دیتا ہوں کہ وہ ریلوے کی زمین خالی کردیں جبکہ1900لوگوں کو فوری نوٹس دے رہا ہوں کہ وہ ریلوے کے پیسے جمع کروادیں۔

شیخ رشید