شانگلہ میں ایک ہفتہ شدید گرمی کے بعد مون سون کا سلسلہ شروع

شانگلہ میں ایک ہفتہ شدید گرمی کے بعد مون سون کا سلسلہ شروع

الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں ایک ہفتہ شدید گرمی کے بعد مون سون کا سلسلہ شروع ہوگیا،موسلادھار بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ،وادی میں موسم خوشگوار ہوگیا، وادی کے بالائی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی ، موسلادھار بارشوں سے مین سڑک سمیت لنک سڑکوں پر ہلکی سلائیڈنگ ، کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوئی جبکہ موبائیل سگنلز بھی ڈراپ رہے ۔محکمہ موسمیات نے آج بروز اتوار کی شام تک مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسلادھار بارش کے بعد دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہوگیا ۔شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں ایک ہفتہ وقفے کے بعد مون سون کے تحت موسلادھار بارشیں ہفتے کے روز سے شروع ہوگئی ،مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ژالہ باری سے مکئی کے فصل ، باغات کو شدید نقصان پہنچا ۔ موسلادھار بارشوں سے الپوری بشام ، الپوری خوازہ خیلہ مین سڑک سمیت کئی لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ ہوئی تاہم سڑک پر ٹریفک کی روانی جاری رہی دوسری طرف بجلی کی ترسیل میں بھی خلل پیدا ہوا ، مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی جبکہ بارشوں کے دوران موبائیل سگنلز ڈراپ رہے ۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...