تنظیم اساتذہ شانگلہ کے زیر اہتمام تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

تنظیم اساتذہ شانگلہ کے زیر اہتمام تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

پورن (نامہ نگار)تنظیم اساتذہ شانگلہ کے زیر اہتمام حراسکول اینڈ کالج میں ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں ضلع بھر کے اساتذہ سمیت تنظیم کے صوبائی قائیدین سید محمد شاہ باچا نامزد امیدوار برائے صوبائی صدارت ،صاحبزادہ صادق جان صاحب دوست محمد خان ، ضلعی صدر عبدالحق اور نامزد امیدوار برائے ضلعی سیکرٹری گل زمان نے شرکت کی ۔ کانفرنس کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار برائے صوبائی صدارت سید محمد شاہ باچا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم اساتذہ بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم نے اساتذہ مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائی ہے تنظیم نے ہر دور میں لادین اور سیکولر قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے تنظیم اساتذہ ایک طرف استاد کے فرائض کی بات کرتے ہے تو دوسری طرف اساتذہ مسائل کے حل کیلئے بھی مصروف عمل ہے اپنے تابناک اور شاندار کردار کے بدولت ماضی میں بھی میدان مار لیا تھا ور تھا اور آئندہ الیکشن میں بھی شانگلہ سمیت پورے صوبے میں کلین سویپ کرینگے انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کی ریگولرائیزیشن ان ٹرینڈ اساتذہ کی انکریمنٹ اور اساتذہ کی اپگریڈیشن سمیت بے شمار مسائل تنظیم اساتذہ نے حل کئے ہے انہوں نے مذید کہا کہ اگر آئندہ الیکشن میں اگر اساتذہ برادری نے ساتھ دیا تو خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیںگے انہوں نے آئندہ الیکشن کیلئے تنظیم اساتذہ کا منشور بیان کرتے ہوئے کہا کہ کہ تیسری بار اپگریڈیشن کیلئے جدوجہد کرینگے جس میں پی ایس ٹی کا بنیادی سکیل 15ڈی ایم ،پی ٹی ،اے ٹی اور ٹی ٹی کا 16ایس ایس ٹی کا 17جبکہ ایس ایس اورایچ ایم کا 18سکیل ہوگا اسی طرح جدید ٹائیم سکیل اور ٹیچنگ الاﺅنس ٹیچرز سن کوٹہ اور زنانہ استانیوں کیلئے محرم الاﺅنس بھی ہمارے منشور کا حصہ ہے جبکہ ای ای ٹی بینول منٹ فنڈ میں موجود کروڑوں روپے کا احتساب کرکے اس سے اساتذہ کیلئے فلاحی منصوبے شروع کرینگے جبکہ چھٹیوں میں کنونس الاﺅنس دینا بھی ہمارا مطالبہ ہے پروگرام سے صاحب زادہ صادق جان ،نامزد امیدوار برائے ضلعی سکرٹری گل زمان ،ضلعی صدر عبدالحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...