میرا تجزیہ ہے ٹرمپ اورعمران خان کی میٹنگ اچھی ہوگی، شہباز گل

میرا تجزیہ ہے ٹرمپ اورعمران خان کی میٹنگ اچھی ہوگی، شہباز گل

لاہور (آئی این پی) وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے کہا میراتجزیہ ہے صدرٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی میٹنگ اچھی ہوگی، عمران خان کسی بڑے ہوٹل کے بجائے پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کلہا میراتجزیہ ہیصدرٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان کی میٹنگ اچھی ہوگی ان کیساتھ نہ تو پورا 777 جائیگا نہ ہی ان کے بیٹے، سابق حکمرانوں والیشوق عوام کے پیسوں سے پورے نہیں ہوں گے، عمران خان کسی بڑے ہوٹل کے بجائے پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہریں گے، عوام دیکھیں گے پی کیکی عزت زیادہ ہوگی۔

شہباز گل

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...