شانگلہ کے علاقے شاہ پور میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ،ایک جان بحق جبکہ دوزخمی

شانگلہ کے علاقے شاہ پور میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ،ایک جان بحق جبکہ دوزخمی

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے علاقے شاہ پور میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ،ایک جان بحق جبکہ دوزخمی۔شانگلہ پولیس کے افسر امجد علی خان موقع پر پہنچ گئے تین ملزمان گرفتار ایف ائی ار درج فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے برقت کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز شانگلہ کے علاقے شاہ پور میں معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے اپنے ہی خالہ زاد کو موت کے نیند سولا دیا جبکہ فائرنگ سے دو زخمی بھی ہوئے جان بحق کا نام جلیل بخش جبکہ زخمیوں میں عادل بخش اور کریم بخش شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں مجیب بخش ولد فضل بخش،صمدبخش ولدخدابخش،فضل بخش ولد بخشش ہیں۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی امجد خان معہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔فریقین اپس میں رشتہ دار ہیں ایک فریق طیش میں آکر فائر کھول دی جس سے جلیل نامی شخص قتل ہوا اور دوزخمی ہوئے۔تاہم پولیس نے بھروقت کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے ایف ائی ار درج کی۔پولیس کی فوری اور بروقت کارروائی کرنے پر عوامی حلقوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...