چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے 53 ووٹ درکار،اپوزیشن کو67 حکومت کو36ارکان کی حمایت حاصل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے53 ووٹ درکار ہوں گے اوراپوزیشن اس مقصد کیلئے متحرک ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق حلف نہ اٹھانے والے اسحق ڈار کے بغیر مسلم لیگ ن کے 30 سینیٹرز ہیں۔ ان میں 17 پارٹی ٹکٹ اور 13 آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے۔پیپلز پارٹی کے 21، جمعیت علمائے اسلام(ف) کے 4 جماعت اسلامی کے 2، اے این پی کا ایک، نیشنل پارٹی کے 5 اور پختوانخوا ملی عوامی پارٹی کے 4 سینیٹرز ہیں۔ اس طرح ایوان بالا میں اپوزیشن کو 67 سینیٹرز کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ حکومت کے 36 ارکان میں پاکستان تحریک انصاف کے 14، ایم کیو ایم کے5، فاٹا کے 7، مسلم لیگ فنکشنل اور بی این پی مینگل کا ایک، ایک اور صادق سنجرانی سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے 8 سینیٹرز شامل ہیں۔
53 ووٹ درکار