گھوٹکی، مسافر کوچ الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق،10 زخمی

گھوٹکی، مسافر کوچ الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق،10 زخمی
گھوٹکی، مسافر کوچ الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق،10 زخمی

  


گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن)میرپور ماتھیلو نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر کوچ صادق آباد سے سکھر جا رہی تھی کہ میرپور ماتھیلو نیشنل ہائی وے پرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /گھوٹکی


loading...