اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،ملزم ...
اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی،اے ایس ایف حکام نے ملزم محمد اشتیاق کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آبادایئر پورٹ پرکارروائی کرکے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،میانوالی کا رہائشی ملزم محمد اشتیاق پرواز کیو آر 633 سے قطر جانا چاہتا تھا،ایئر پورٹ پر چیکنگ کے دوران ملزم کے سامان سے 936گرام منشیات برآمد کر لی گئی،اے ایس ایف حکام نے ملزم محمد اشتیاق کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد


loading...