مریم نواز آج منڈی بہاﺅالدین جائیں گی ،لیگی شیر فسطائی حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ،مریم اورنگزیب

مریم نواز آج منڈی بہاﺅالدین جائیں گی ،لیگی شیر فسطائی حکومت کی ہر سازش ناکام ...
مریم نواز آج منڈی بہاﺅالدین جائیں گی ،لیگی شیر فسطائی حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ،مریم اورنگزیب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے منڈی بہاﺅالدین میں کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز آج منڈی بہاﺅالدین جائیں گی ،مریم نواز سہ پہر3 بجے جاتی امراسے روانہ ہوں ۔ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ لیگی شیر فسطائی حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ،نالائق اورنااہل عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان جلسے کے خوف میں مبتلا ہیں،آج ایک طرف عوام اوردوسری جانب فسطائی سوچ ہو گی،انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے تو کہا تھا موت بھی برداشت کر سکتے ہیں،عمران صاحب مریم نواز کا اتنا خوف کہ جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا،عمران صاحب مریم نواز کومنڈی بہاﺅالدین میں جلسے کی اجازت نہیں دی ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنے والے ایک جلسے کی اجازت نہیں دے رہے،عمران صاحب ملک کو120دن بند کر دینے والے کومریم نواز کے ایک جلسے سے اتنا خوف ہے،انہوں نے کہا کہ عمران صاحب جلسہ تو ہو گا ان شاءاللہ ،یہ شیر ہیں اوروہ بھی نوازشریف کے،عمران صاحب ٹی وی چلا کر رکھنا اور دیکھنا ان شاءاللہ شیروں کا سمندرہوگا،انوہں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور علیمہ باجی چور ہیں کی آوازیں جلسوں کوروکنے سے بندنہیں ہونگی،عمران صاحب جلسے کی اجازت نہیں دیتے،انہیں نواز شریف کے نعروں کی گونج سے ڈرلگتا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...