ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ، سیمی فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہوں گے ؟ جانئے

ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ، سیمی فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہوں گے ؟ جانئے
ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ، سیمی فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہوں گے ؟ جانئے

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ 2019 کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیاہے جس کے بعد سیمی فائنل میں ٹکرانے والی ٹیموں کا بھی فیصلہ ہو گیاہے ۔پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی اور چوتھی ٹیم سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ دوسرا سیمی فائنل دوسری اور تیسری ٹیم کے درمیان کھیل جائے گا ۔اس وقت بھارت 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس کا سیمی فائنل میں ٹاکرا چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے 9 جولائی کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراو¿نڈ میں ہوگا، میچ میں بارش کی صورت میں 10 جولائی کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹس گراو¿نڈ میں ہوگا اور بارش یا کسی اور وجہ سے میچ نہ ہونے کی صورت میں اگلے روز میچ ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /کھیل


loading...