کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا،میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟مریم نوازکی جلسے کی اجازت نہ دینے پر حکومت پر تنقید

کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا،میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟مریم نوازکی ...
کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا،میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟مریم نوازکی جلسے کی اجازت نہ دینے پر حکومت پر تنقید

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے منڈی بہاﺅالدین میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا،میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟،مریم نواز کا ایک ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ خوف انسان کو نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے نا چین سے جینے دیتا ہے ! بیچارے !۔

واضح رہے کہ ن لیگ نے آج منڈی بہاﺅ الدین میں جلسہ کرنے کااعلان کررکھا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ن لیگ کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ،انتظامیہ میں جلسہ گاہ کو تالے لگا کرسیل کردیا ہے اور لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے جبکہ مریم نواز نے آج ہر صورت منڈی بہاﺅ الدین جانے کا اعلان کررکھا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...