جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ن لیگ نے نئی حکمت عملی تیار کرلی،مریم نواز ریلی کی صورت میں جاتی امرا سے منڈی بہاﺅالدین جائیں گی

جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ن لیگ نے نئی حکمت عملی تیار کرلی،مریم نواز ریلی کی ...
جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ن لیگ نے نئی حکمت عملی تیار کرلی،مریم نواز ریلی کی صورت میں جاتی امرا سے منڈی بہاﺅالدین جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منڈی بہاﺅالدین میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ن لیگ نے نئی حکمت عملی تیار کرلی،مریم نواز ریلی کی صورت میں جاتی امرا سے منڈی بہاﺅالدین جائیں گی،جاتی امرا میں منڈی بہاﺅ الدین جلسے کی تیاریاں جاری ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق منڈی بہاﺅالدین میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ن لیگ نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے ،لیگی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز ریلی کی صورت میں جاتی امرا سے منڈی بہاﺅ الدین جائیں گی،ان کے ساتھ گاڑیوں کا قافلہ ہو بھی ہوگا،جاتی امرا لاہو ر میں منڈی بہاﺅ الدین جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،ریلی میں مسلم لیگ ن کی مرکزی اور صوبائی قیادت شرکت کرے گی۔ادھرلیگی رہنماﺅں نے منڈی بہاؤ الدین میں عوامی اجتماع سے خطاب کیلئے دیگرآپشنزپرغور شروع کردیا ہے،مریم نوازکے کنک یاجیل چوک پرکارکنوں کی ریلی سے خطاب کاامکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازآئندہ کی حکمت عملی بھی واضح کریں گی،مریم نواز شام 6 بجے منڈی بہاؤالدین میں خطاب کریں گی۔