جج ارشد ملک احتساب عدالت پہنچ گئے ،پریس کانفرنس کا امکان

جج ارشد ملک احتساب عدالت پہنچ گئے ،پریس کانفرنس کا امکان
جج ارشد ملک احتساب عدالت پہنچ گئے ،پریس کانفرنس کا امکان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنانے والے جج ارشد ملک احتساب عدالت پہنچ گئے،جج ارشدملک کی جانب سے کچھ دیربعد اپنا موقف پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج ارشد ملک چھٹی کے روز احتساب عدالت پہنچ گئے ،احتساب عدالت میں جج ارشد ملک اورعملہ چیمبر میں موجودہے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،جج ارشد ملک کی جانب سے اپنا موقف پیش کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جج ارشد ملک پر الزامات عائد کئے گئے تھے کہ انہوںنے سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا کسی کے دباﺅ میں سنائی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...