صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ...
صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب اکبر کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملہ پر ہفتہ کے روز صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ۔روزنامہ جنگ کےمطابق پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل صحافیوں نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ سی ای ای صحافیوں کے سامنے آکر ان کیمرہ متاثرہ صحافی سے معافی مانگیں، جس پر وزیر ریلوے نے کہا کہ اس پر میں معذرت کرتاہوں، آپ پریس کانفرنس شروع کریں، سی ای او بھی بعد میں معذرت کر لیں گے جس پر صحافیوں نے کہا کہ ہمارا آپ سے کوئی معاملہ نہیں اور نہ کوئی ناراضگی ہے آپ نے ہمیشہ صحافیوں سے پیار کیا ہے آپ صحافی دوست ہیں مگر سی ای او نے ایک زیادتی کی ہے انہیں سب کے سامنے معذرت بھی کرنی چاہئے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ پھر جس نے پریس کانفرنس سے جانا ہے وہ چلا جائے اور جس نے بیٹھنا ہے وہ بیٹھا رہے اس پر تمام صحافیوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور کمرے سے باہر چلے گئے۔

مزید : قومی


loading...