بھائی نے بہن کو قتل ، پڑوسی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

بھائی نے بہن کو قتل ، پڑوسی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔
بھائی نے بہن کو قتل ، پڑوسی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  


کراچی (ویب ڈیسک )لانڈھی میں بھائی نے غیر ت کے نام پر فائرنگ کرکے بہن کو قتل اور پڑوسی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی فردوس چالی کے رہائشی مرتضیٰ نے شک کی بنیاد پر اپنی بہن 22سالہ فاطمہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فاطمہ گردن میں2گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ،پولیس کے مطابق ملزم نے بہن کو قتل کرنے کے بعد پڑوس میں واقع دکان پر فائرنگ کرکے شیر خان نامی شخص کو زخمی کردیا اور فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نےموقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے30 بور پستول کے متعدد خول قبضے میں لے لیے، پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،پویس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کے پی کے سے ہے ،اس نے غیر ت کےنام پر فائرنگ کر کے بہن کو قتل اور پڑوسی کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...