آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں،فردوس عاشق اعوان

آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں،فردوس ...
آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے احتساب عدالت کے وضاحتی موقف سامنے آنے کے بعد لیگی قیادت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز بے۔یہ وہ کردار ہے جو بےنامی دار ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئتر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے اور عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے مال مسروقہ کی برآمدگی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جیل میں ہیں تو مریم صفدر بتائے کس حیثیت میں بغیر کسی استحقاق اتنا عرصہ سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کر رہی تھیں ؟

فردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ جنہیں سرکاری خزانے میں نقب لگانے کی عادت ہو انہیں جیب سے خرچ کرنا محال ہوتا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...