نیند خراب ہونے پر خود کو ڈی ایس پی کی بیوی قرار دینے والی خاتون نے مذہبی عبادت رکوادی

نیند خراب ہونے پر خود کو ڈی ایس پی کی بیوی قرار دینے والی خاتون نے مذہبی عبادت ...
نیند خراب ہونے پر خود کو ڈی ایس پی کی بیوی قرار دینے والی خاتون نے مذہبی عبادت رکوادی

  


حیدرآباد (ویب ڈیسک)نیند خراب ہونے پر خود کو ڈی ایس پی کی بیوی قرار دینے والی خاتون کے گھرکے قریب مندر میں پوجا رکوادی‘ اقلیتی برادری کے احتجاج اور سوشل میڈیا پر خبریں چلنے پر کوٹری میں تعینات ڈی ایس پی نظر ڈیشک مندر پہنچ گئے ‘واقعہ پر معذرت کی اوردھمکیاں دینے اور پوجا بند کرانے والی خاتون سے بھی معافی منگوانے کی یقین دہانی کرادی۔روزنامہ جنگ  کے مطابق بھٹائی نگر تھانے کی حدود سٹیزن کالونی میں آٹا چکی کے قریب ہندو کے مندر میں عبادت کاسلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران علاقے کی رہائشی ایک خاتون نیند خراب ہونے میں مندر میں داخل ہوئی اورخود کو ڈی ایس پی کی بیوی قراردیتے ہوئے پوجا رکوادی اوردھمکیاں دیں اس واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل کی گئی جس پر پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ کے رہنما ڈاکٹر راکیش موتیانی بھی مندر پہنچ گئے۔ معاملہ کی سوشل میڈیا پر مذمت اور اقلیتی برادری کے ردعمل پر کوٹری میں تعینات ڈی ایس پی نظرمحمدڈیشک ڈی ایس پی بلدیہ غلام شبیر سرکی کے ہمراہ مندر پہنچ گئے اور واقعہ پر معافی مانگی اورپوجا رکوانے والی عورت جس سے انہوں نے فی الحال کوئی تعلق ظاہر کئے بغیر معافی منگوانے کا وعدہ کیا اس پر ہندو برادری نے پیر تک کی مہلت طلب کرلی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /حیدرآباد


loading...