مریم نواز اداروں کو بدنام کررہی ہیں،لیگی رہنما کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے،صمصام بخاری

مریم نواز اداروں کو بدنام کررہی ہیں،لیگی رہنما کیخلاف مقدمہ درج ہونا ...
مریم نواز اداروں کو بدنام کررہی ہیں،لیگی رہنما کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے،صمصام بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز اداروں کو بدنام کررہی ہیں،مریم نواز کے الزامات سے نوازشریف کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکے الزام پرمقدمہ درج ہونا چاہیے،جج صاحب مریم نوازکےخلاف مقدمہ درج کرائیں،ان کا کہناتھا کہ مریم نواز مسلم لیگ (ن) پرقبضہ کرناچاہتی ہیں،کل لگتاتھاشہبازشریف کومجبوراًبٹھایاگیاہو،صمصام بخاری نے کہا کہ مبینہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے ،الزام غلط ثابت ہواتومریم نوازجوابدہ ہوں گی،ان کا کہناتھا کہ بات نہ ماننے پردھمکیاں دینان لیگ کا پراناوطیرہ ہے،صوبائی وزیر نے کہاکہ حدیبیہ کیس بھی کھلناچاہیئے۔