شعیب ملک کو الوداعی میچ کیوں نہیں دیا گیا ؟ کپتان سرفراز نے وجہ بیان کر دی

شعیب ملک کو الوداعی میچ کیوں نہیں دیا گیا ؟ کپتان سرفراز نے وجہ بیان کر دی
شعیب ملک کو الوداعی میچ کیوں نہیں دیا گیا ؟ کپتان سرفراز نے وجہ بیان کر دی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے اور وطن واپس بھی پہنچ گئی ہے جہاں کپتان سرفراز نے پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا اور ٹورنامنٹ کے دوران ہونے والی سنگین غلطیوں کا اعتراف کر نے کے ساتھ ساتھ آخری چار میچوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کا کریڈٹ بھی سمیٹا ۔تفصیلات کے مطابق چونکہ شعیب ملک کے ون ڈے کیریئر بھی اختتام کو پہنچ چکاہے لیکن وہ الوداعی میچ سے محروم ر ہو گئے جس پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز نے بتایا کہ شعیب ملک کو آخری میچ میں نمائندگی نہ ملنا افسوسناک ہے اور انہیں نمائندگی اس وجہ سے نہیں مل سکی کہ ویننگ کمبی نیشن کے ساتھ جانا چاہتے تھے جس کے باعث شعیب ملک کو موقع نہیں مل سکا ۔ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کپتان سرفراز نے کہا کہ حارث سہیل اچھی فارم میں ہیں اس لیے میں نیچے کے نمبر ز پر کھیل رہا تھا ۔ انہوں نے اپنی کپتانی نہ چھوڑنے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے مجھے کپتان بنایا اور اب فیصلہ بھی انہیں کرنا ہو گا ، اللہ کا شکرہے کہ میں اپنی پرفارمنس کے حوالے سے مطمئن ہوں ۔

مزید : کھیل


loading...