” تھینک یو ویری مچ کہ ۔۔“جج ارشد ملک کی پریس ریلیز پر مریم نوازشریف نے بڑا بیان جاری کر دیا

” تھینک یو ویری مچ کہ ۔۔“جج ارشد ملک کی پریس ریلیز پر مریم نوازشریف نے بڑا ...
” تھینک یو ویری مچ کہ ۔۔“جج ارشد ملک کی پریس ریلیز پر مریم نوازشریف نے بڑا بیان جاری کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف کی جانب سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں انہوں نے جج ارشد ملک سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی جس نے ہلچل مچا کر رکھ دی تاہم آج احتساب عدالت کی جانب سے اسے جعلی اور جھوٹی قرار دیدیا گیا ہے اور کہا گیاہے کہ ان کے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس پر اب مریم نوازشریف کی جانب سے بھی بیان سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ ” جبر و بلیک میلنگ کا شکار ہو کر اپنے ضمیر کے خلاف فیصلہ دینے والے جج صاحب! میں سمجھ سکتی ہوں کہ آج بھی فیصلے کی طرح تیار شدہ پریس ریلیز پر آپ نے مجبوری میں دستخط کیے ہوں گے، تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نہ کر کہ تصدیق کر دی، باقی شام کو منڈی بہاالدین۔۔۔۔“

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...