ناراض خاتون کو گھر واپس آنے پر خاوند نے گولیاں مارکر قتل کردیا

ناراض خاتون کو گھر واپس آنے پر خاوند نے گولیاں مارکر قتل کردیا
ناراض خاتون کو گھر واپس آنے پر خاوند نے گولیاں مارکر قتل کردیا

  


راولپنڈی (ویب ڈیسک) ناراض خاتون کو گھر واپس آنے پر خاوند نے گولیاں مارکر قتل کردیا۔ رتہ امرال پولیس کو سرور جان نے بتایاکہ میری بیٹی صائمہ کا اپنے شوہر کلیم کے ساتھ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے جھگڑا رہتاتھا، اسی وجہ سے وہ میکے آگئی، جب وہ واپس شوہر کے گھر گئی تو میرے داماد نے میری بیٹی پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ نصیر آباد کے علاقے میں ستار اور ملکہ نے شہناز پر گھر میں گھس کر تشدد کیا اور زخمی کر دیا، مری میں ساجد اور راشد وغیرہ نے شمیم کے گھر گھس کر اس کی بیٹی آمنہ کو گولیاں مار کرزخمی کردیا۔ تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں شمس نے ناصر، اس کے بھائی یاسر، شیرازاور کامران کو تشدد کر کے زخمی کر دیا، تاج اور عثمان وغیرہ نے بھائیوں صفدر، عرفان ، طالب کو تشدد کرکے زخمی کر دیا اور 40ہزارروپے چھین لیے ۔ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...