مریم نواز نے منڈی بہاوالدین جلسے کیلئے گھر سے نکلتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

مریم نواز نے منڈی بہاوالدین جلسے کیلئے گھر سے نکلتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا
مریم نواز نے منڈی بہاوالدین جلسے کیلئے گھر سے نکلتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف آج منڈی بہاوالدین جلسے سے خطاب کیلئے جاتی امراءسے روانہ ہو گئی ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے لیکن مریم نواز نے اس کے باوجود گھر سے نکل پڑیں ہیں جلسے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے گھر سے نکلتے ہوئے کہاہے کہ منڈی بہاوالدین جانے کیلئے لاہور سے نکل رہی ہوں ، جتنی چاہے رکاوٹیں کھڑی کر لیں میں منڈی بہاوالدین ضرور جاﺅں گی ، منڈی بہاوالدین کے لوگوں سے ضرور ملاقات کروں گی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نوازشریف نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق پری کانفرنس میں ایک ویڈیو جاری کی تھی جس نے ہلچل مچاکر رکھ دی تاہم جج کی جانب سے اس کی آج تردید کرتے ہوئے اسے جعلی اور جھوٹی قرار دیدیاہے ۔

مزید : قومی


loading...